ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جموں و کشمیر میں بن سکتی ہے نئی حکومت: گپتا

جموں و کشمیر میں بن سکتی ہے نئی حکومت: گپتا

Wed, 04 Jul 2018 11:52:44    S.O. News Service

نئی دہلی،4؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے درمیان حکومت بنانے کی قیاس آرائیوں کے درمیان ریاست کے سابق نائب وزیر اعلی کوندر گپتا نے کہا کہ مختلف جماعتوں کے غیر مطمئن ممبران اسمبلی کی مددسے ریاست میں جلد ایک نئی حکومت بنائی جا سکتی ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کیسینئر لیڈر مسٹر گپتا نے بتایا کہ بہت سے غیر مطمئن ممبر اسمبلی آنے والے دنوں میں بی جے پی کا دامن تھام سکتے ہیں۔مسٹر گپتا نے کہا کہ آنے والے دنوں میں نہ صرف پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ (پی ڈی پی) کے ممبران اسمبلی بلکہ کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے غیر مطمئن ممبر ان اسمبلی حکومت کی تشکیل کے لئے ایک نئے محاذ میں شامل ہو سکتے ہیں۔بی جے پی کے جنرل سکریٹری رام مادھونے 27 جون کو پیپلز کانفرنس کے رہنما سجاد لون سے ملاقات کی تھی۔ لون کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ ناراض ممبران اسمبلی کاایک محاذ بنا سکتے ہیں۔ان قیاس آرائیوں کے درمیان مسٹر گپتا کا بیان کافی اہم مانا جا رہا ہے۔پی ڈی پی کے ناراض رکن اسمبلی عمران رضا انصاری اور عابد انصاری کو بی جے پی میں شامل کئے جانے کے سوال پر مسٹر گپتا نے کہا کہ یہ ممبران اسمبلی اپنی پارٹی قیادت سے ناراض ہیں اور جلد کوئی نیا محاذ بنا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ پی ڈی پی کے پانچ ممبران اسمبلی نے اتوار کو پارٹی قیادت کے خلاف آواز اٹھائی تھی اور سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی پر اقربا پروری کی سیاست کرنے کا الزام لگایا تھا۔ان لوگوں نے کہا تھا کہ وہ پی ڈی پی میں گھٹن محسوس کر رہے ہیں۔واضح ہے کہ 87 ارکان والی جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کے 25 ممبران اسمبلی ہیں۔ حکومت بنانے کے لئے اسے مزید 19 ممبران اسمبلی کی ضرورت ہے۔ 28 ممبران اسمبلی پرمشتمل پی ڈی پی کے کئی ناراض لیڈر بی جے پی میں شامل ہو سکتے ہیں۔
 


Share: